تم 50 کروڑ باقی ہو، بینک کے انکشاف پر چائے والا حیران

,

   

کروکشیتر: ہریانہ کے کروکشیتر میں ایک چائے والا جب بینک کو معمولی قرض کے لئے پہنچا تو اُسے بینک والوں نے جو بات بتائی، اُس پر اُس کے ہوش اُڑ گئے۔ راجکمار نامی شخص کو بینک نے بتایا کہ وہ پہلے سے ہی 50 کروڑ روپئے واجب الادا ہے۔ چائے والے نے وضاحت کی کہ کوویڈ۔ 19 کے سبب وہ مشکل مالی صورتحال سے دوچار ہے، اِس لئے قرض حاصل کرنے بینک پہونچا۔ بینک نے قرض کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وہ پہلے ہی 50 کروڑ روپئے قرض لے چکا ہے جو واپس ادا نہیں کیا گیا۔