تناؤ کی وجہ سے کھیل میں جوش آئے گا: ٹرمپ

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تناؤ فیفا کلب ورلڈ کپ کو اہم بنادے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر سے اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ امریکی انتظامیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعہ پراثر انداز ہوگی، تاہم یہ ضرور ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارتی تناؤکی وجہ سے یہ ورلڈکپ سب کے لیے دلچسپ ضرور ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ تناؤ کی وجہ سے کھیل میں جوش آئے گا، اس ٹورنمنٹ کے حوالے سے ٹاسک فورس کی منصوبہ بندی میں مدد کریں گے۔یادرہے کہ 2026 کلب ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔