ممبئی:تناز محمد جن کا تعلق ممبئی سے ہے ، نے7 سال کی عمر میں فٹبال کو جوائن کیا تھا،آج وہ 500 سے زائد لڑکیوں کو فٹ بال سکھا رہی ہیں۔ تناز نے مسلمان لڑکیوں اور پسماندہ طبقوں کے بچوں کو، جو فٹ بال میں دلچسپی رکھتے ہیں، اپنے ساتھ جوڑااور ان میں بیداری پیدا کی۔ 29 سالہ پریمیئر سکلز کمیونٹی کوچ تناز حسن محمد سماج کے لئے ایک مثال بن گئی ہیں۔ انہوں نے محض7 سال کی عمر میں کھلاڑی بننے کا خواب دیکھا تھا۔ آج تناز کئی ایسے بچوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ بن چکی ہیں، جنہیں کبھی سہولیات کی کمی اور کبھی پابندیوں کی وجہ سے اپنے خوابوں سے دور جانا پڑا۔پریمیئر سکلز کمیونٹی کوچ تناز نے 500 کے قریب لڑکیوں کو فٹ بال کی کوچنگ دی ہے، جن میں معذور بچے بھی شامل ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ خود کو ایک مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے تناز نے فٹبال میں دلچسپی رکھنے والی مسلم کمیونٹی کی لڑکیوں کو اپنے ساتھ لیا اور ان میں بیداری پیدا کی۔