چندی گڑھ: ڈاکٹر اکشے آنند کے مطابق تناو ہر بیماری کی جڑ ہے ۔پی جی آئی چندی گڑھ میں نیورولوجی محکمہ میں نیورسائنس ریسرچ لیب میں پروفیسر ڈاکٹر آنند این ایس ایس پنجاب، یونیورسٹی کے ‘کووڈ۔19اور ذہنی صحت’ موضوع پر منعقدہ ویبنار میں بول رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی بیماریاں جیسے الزائمر، پارکسن وغیرہ کو مکمل طورپر ٹھیک کرنے کے لئے دوائیں دستیاب نہیں ہیں اس لئے احتیا ط ہی علاج ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تناو ایک طرح سے ہمارے جسم کاردعمل ہے جیسے دل کی دھڑکن تیز ہوجانا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دل میں آکسی ٹوسین، تناو میں جاری ہونے والا ہارمون، کے لئے ریسیپٹر ہوتے ہیں اور ہلکا تناو کوئی بری بات نہیں ہے کیونکہ دل کی دھڑکن دماغ میں خون کے بہاو کو بڑھاتی ہے ۔