تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی کے آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج

   

اندرون دو ہفتے جواب داخل کرنے حکومت کو ہدایت
حیدرآباد۔ 19 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرس کے وظیفے میں کٹوتی سے متعلق آرڈیننس کی اجرائی پر حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون تین ہفتے جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی کے لیے حکومت کو اختیارات دیتے ہوئے جاری کردہ آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کا آرڈیننس غیر دستوری ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل کی سماعت کے بعد حکومت کو نوٹس جاری کی۔ واضح رہے کہ عدالت نے حال ہی میں اس مسئلہ کی سماعت کے دوران حکومت سے استفسار کیا تھا کہ کس قانون کے تحت پنشن میں کٹوتی کی جارہی ہے۔ وبائی امراض اور ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت میں حکومت کو تنخواہوں اور پنشن روکنے کا اختیار دیتے ہوئے آرڈیننس جاری کیا گیا۔