تنخواہوں میں اضافہ کرنے آشاورکرس کا مطالبہ

   

نارائن پیٹ میں احتجاجی ریالی اور ایم ایل اے کیمپ آفس میں یادداشت کی پیشکشی

نارائن پیٹ /30 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع مستقر پر ضلع نارائن پیٹ کی تمام آشاورکرس نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے پیش نظر مقررہ تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے 18 ہزار روپئے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال پر ہیں۔ وہ اپنا مستقل ہڑتالی کیمپ میونسپل پارک کے روبرو قائم کئے ہوئے ہیں ۔ وہ آج اپنے دیرینہ مطالبات کی تکمیل کیلئے ایم ایل اے کیمپ آفس تک ریالی نکالی اور ایک یادداشت حوالے کی ۔ واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ کی آشاورکرس بھی کئی دنوں سے رات بھر ہڑتال پر ہیں ۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو کے ضلعی قائدین مسرز بال رام ، جوشی نے کہا کہ ایم ایل اے نارائن پیٹ کو ان ہڑتالی آشاورکرس کے مطالبات کو حکومت تک پہونچانے کیلئے نمائندگی کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان آشاورکرس کی زیر التواء بی آر ایس ایم ڈی ایم ، تربیت کی بقایاجات رقم فوری جاری کی جانی چاہئے اور ان آشاورکرس کو ہراساں کرنا بند کردیا جائے ۔ نشانوں اور اہداف کو پورا کرنے کیلئے افسران کی جانب سے ان آشاورکرس کو تکلیف پہونچانا بند کیا جانا چاہئے اور ان افسران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔ پی ای ایف ، ای ایس آئی ، 25 لاکھ روپئے انشورنس سیکوریٹی فراہم کی جائے ۔ اس ریالی و ہڑتال میں ضلع کی آشاورکرس نے حصہ لیا ۔