تنخواہ اور پنشن اداکرنے ریلویز کے پاس فنڈس نہیں ؟

,

   

Ferty9 Clinic

٭ ریلویز اس وقت مشکل حالات سے گذر رہی ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے بعد سے ٹرینیں نہیں چلائی جارہی ہیں۔ مالی مسائل کے باعث ریلویز اپنے ملازمین اور پنشنرس کو سال 2020-21ء میں تنخواہیں اور وظیفہ ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔ وزیر ریلوے پیوش گوئل اس کی تکمیل کیلئے وزارت فینانس سے رابطے میں ہے۔ انڈین ریلویز کے تقریباً 13 لاکھ ملازمین اور ایک اندازہ کے مطابق 15 لاکھ پنشنرس ہیں۔ ریلویز نے 2020-21 ء کیلئے 53,000 کروڑ روپئے کے اخراجات کی پابجائی کیلئے وزارت فینانس سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے۔ دوسری طرف یہ سوال اُٹھ رہا ہے کہ اگر ریلویز کا مالی موقف اتنا کمزور ہے تو ریلویز نے پی ایم کیئرس فنڈ میں 150 کروڑ روپئے کا عطیہ کیوں دیا؟ اسی طرح دیگر معاملات کیلئے بھاری رقم کیوں خرچ کی گئی ہے؟