تنخواہ پر گذر بسر ، 82 فیصد عوام بقاء کی جنگ میں مصروف

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کورونا وائرس نے ہندوستانیوں کے خرچہ کی عادات کو بدل کر رکھدیا ہے جیسا کہ انڈیا لینڈس کے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں کے ذریعہ اپنی زندگی گذارنے والے 82 فیصد عوام ضروریات زندگی کی تکمیل نہیں کرپا رہے ہیں جبکہ سروے میں حصہ لینے والے 84 فیصد عوام نے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری اشیاء کی خریداری پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کررہے ہیں ۔ 40 فیصد افراد کورونا کی وجہ سے ضروریات زندگی پر ہی خرچ کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔ 70 فیصد افراد نے کہا ہے کہ انہوں نے تفریحی ، لگثرری اور دیگر عیش کی چیزوں پر خرچ کرنا بند کردیا ہے ۔ مزید یہ کہ 71 فیصد افراد مقروض ہیں جنہیں ماہانہ اقساط کی ادائیگی پریشان کرتی ہے ۔ علاوہ ازیں ملازمتوں کے ختم ہونے سے بیشتر افراد نے غیر ضروری خرچ بند کردیا ہے ۔