نئی دہلی : دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون ٹیچرز نے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔ میونسپل کارپوریشن اساتذہ اسوسی ایشن نے چہارشنبہ کو ریاست اور مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ملازمین کو پانچ ماہ کی تنخواہ دیں۔ خاتون ٹیچرس کی جانب سے لکھے گئے مکتوب میں موقف اختیار کیا گیا کہ ’’ہمیں پچھلے پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے اور نہ ہی پچھلے 6 مہینوں سے پنشن دی جارہی ہے۔‘‘