تنزانیہ: اپوزیشن قائد مقدمہ سے بری

   

ڈوڈوما ۔ تنزانیہ کی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمہ کا سامناکرنے والے اپوزیشن قائد فریمین مبووے کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ مبووے کے حامی ان الزامات کو سیاسی انتقام قرار دیتے رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ کچھ عرصہ میں صدر سامیا سوہولو حسن کو اس مقدمہ کے خاتمہ کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔