تنزانیہ میں پٹرول ٹینکر پلٹنے سے 60 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

موروگورو۔10 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) تنزانیہ موروگورو میں پٹرول ٹینکر پلٹ جانے کے بعد آگ لگنے سے 60 افراد ہلاک ہو گئے اور دیگر 70 افراد جھلس گئے ہیں۔ میڈیا نے آج اس کی اطلاع دی ۔ سٹیزن تنزانیہ اخبار کے مطابق یہ حادثہ موروگورو شہر میں پیش آیا ۔ موروگورو علاقے کے کمشنر اسٹیفن نے کہا کہ پٹرول بردار ٹینکر پلٹ گیا جس کی وجہ سے سڑک پر 100 میٹر دور تک پٹرول پھیل گیا۔اخبار کے مطابق سڑک سے گزرتے وقت موٹر سائیکل پر سوار لوگ پٹرول جمع کر رہے تھے جن میں سے کچھ لوگوں کی جھلسنے کی وجہ سے موت ہو گئی ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی ہیں ۔ موروگورو ملک کے دارالحکومت ڈوڈوما سے 160 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔