ڈوڈوما (تنزانیہ) : تنزانیہ کی وزارت صحت نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کوویڈ۔19 کی ویکسین وصول کئے جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یاد رہیکہ 60 ملین کی آبادی والے اس ملک کے صدر نے کچھ روز قبل ہی ویکسین کی افادیت پر شبہات کا اظہار کیا تھا حالانکہ اس کیلئے انہوں نے باقاعدہ کوئی ثبوت پیش نہیں کیا تھا۔ وزیرصحت ڈوروتھی گواجیما نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں کورونا ویکسین کی وصولی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہی نہیں بلکہ کسی بھی ویکسین کی وصولی کیلئے وزارت صحت سے تصدیق ضروری ہے۔ یہ پتہ نہیں ہیکہ ویکسین کی خوراکیں کب تنزانیہ پہنچیں گی۔ یاد رہیکہ تنزانیہ کا شمار غریب ملکوں میں ہوتا ہے اور غریب اور متوسط ممالک کیلئے کوویڈ ویکسین کی خوراکوں کی فراہمی کیلئے تنزانیہ بھی شامل ہے۔