تنزانیہ کے جڑواں بچے علیحدگی کیلئے ریاض پہنچ گئے

   

ریاض : تنزانیہ کے سیامی جڑواں بچے حسن اور حسین عمری سیدی اور ان کے ساتھی اپنی والدہ کے ساتھ تنزانیہ کے دارالحکومت دار السلام سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔آمد پر جڑواں بچوں کو وزارت نیشنل گارڈ کے کنگ عبداللہ ا سپیشلسٹ چلڈرن ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں ان کے کیس کا مطالعہ کیا جائے گا اور ان کو الگ کرنے کے عمل کو انجام دینے کے امکان پر غور کیا جائے گا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو سعودی عرب مدعو کیا گیا ہے۔