تنزانیہ کے کسان ہریانہ کی جدید تکنیک سے مستفید ہونگے

   

چنڈی گڑھ: ہریانہ حصار میں واقع چودھری چرن سنگھ ہریانہ زرعی یونیورسٹی (ایچ اے یو) کی جدید زرعی ٹیکنالوجی اور اختراعات سے تنزانیہ کے کسان بھی مستفید ہوں گے ۔یونیورسٹی کے ترجمان نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ایچ اے یو کی ٹیکنالوجی سے تنزانیہ کے کسان زرعی پیداوار بڑھا کراور نئے اسٹارٹ اپ تیار کرکے اپنی معاشی حیثیت مضبوط بناسکیں گے ۔ اس سلسلے میں ایچ اے یو اورتزانیہ کے مورو گورو واقع سوکوئن زرعی یونیورسٹی کے درمیان باہمی تعاون سے زراعت میں تحقیق اور اختراعات کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ معاہدے پر ایچ اے یو کے وائس چانسلر اور سوکوئن زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رافیل ٹی چبوندا نے دستخط کیے ہیں۔