سدی پیٹ۔ بلدیہ سدی پیٹ حدود میں جملہ 43 وارڈوں میں 66 میپماں ریسورس پرسن کیلئے کمشنر بلدیہ کے وی رامنا چاری نے دفتر بلدیہ میں اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کمشنر بلدیہ نے کہا کہ خواتین و دیگر تنظیموں کی مساویانہ ترقی کیلئے میپماں کے آر پیز حتی المقدور ایک لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کررہے ہیں۔ اسکے لئے ہر ماہ ایک ٹارگیٹ کے طور پر کام کریں۔ ورک ڈائیری کا استعمال کرے اسی میں اپنی کارکردگی درج کریں ونیز اسی کے متعلق متفقہ طور پر کم ازکم 3 جائزہ کارکردگی پر اجلاس منعقد کریں کسی بھی قسم کے مسائل کو اجلاس کے روبرو پیش کریں اور اسے حتی الامکان حل کرنے کی سعی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی تنظیموں کے ارکان کو سابقہ میں میپماں کی جانب سے 10 ہزار لون فراہم کیا گیا تھا ادائیگی پابندی کے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں دوگناہ یعنی 20 ہزار تک کا اب لون دوبارہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ ٹی ہریش راو کی خصوصی دلچسپی و کاوشوں کے باعث دھوبی و حجام طبقہ میں 250 یونٹ تک برقی کی رعایت دی گئی ہے۔