نئی دہلی: بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی ممبران پارلیمنٹ کو اپنے اپنے اضلاع کے ضلعی صدور اور تمام بورڈ صدور کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے اور مسلسل مذاکرات قائم رکھ کر تنظیم کو مضبوط کرنے کی تلقین کی۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ منگل کو یہاں نڈا کی صدارت میں ہوئی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ تنظیم کے ساتھ بہتر تال میل قائم کریں۔ انہوں نے ممبران پارلیمنٹ کو مضبوط بوتھ اور پارٹی کے پنا پرمکھ سطح پر جڑنے اور خامیوں کو دور کرنے کی نصیحت بھی کی۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ تمام ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس سے پہلے کھیلوں کے مقابلوں کو مکمل کرنا چاہئے ۔ پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بارے میں نامہ نگاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کہا کہ میٹنگ میں ‘وکل فار لوکل’ اور خود کفیل ہندوستان کے استعمال پر ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔