کولکتہ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے کہاکہ اظہار خیال کی آزادی دستور کا سنہری تحفہ ہے جبکہ عدم رواداری کسی بھی صورت میں دستوری تانے بانے کو تباہ کرسکتی ہے۔ گورنر نے یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر مغربی بنگال کاکنگریس کے ترجمان سنموے بندھوپادھیائے کی جانب سے ترنمول کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ممتا بنرجی پر مبینہ تنقید کے لئے ان کی گرفتاری کے بعد کیا۔ کسی کا نام لئے بغیر اپنے ٹوئٹ میں اُنھوں نے کہاکہ ایک دوسرے کے خلاف اپنی ناراضگی کے اظہار کے لئے ہمیں مہذب طریقہ کار اختیار کرنا چاہئے۔