لندن ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کو آج جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ایلن ڈونالڈ کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سچن تنڈولکر یہ اعزاز پانے والے چوتھے ہندوستانی کھلاڑی ہیں کیونکہ ان سے قبل سنیل گواسکر، بشن سنگھ بیدی، کپل دیو، انیل کمبلے اور راہول ڈراویڈ اس فہرست میں شامل دیگر ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔