تنڈولکر فاؤنڈیشن کے کام کو ریاستی حکومت مکمل تعاون دے گی:شیوراج

   

Ferty9 Clinic

بھوپال : دنیا کے عظیم کرکٹر اور بھارت رتن ایوارڈ یافتہ سچن تنڈولکر نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے ان کی رہائش گاہ پرخیرسگالی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ چوہان کو تنڈولکر نے اپنے فاؤنڈیشن کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں کئے جا رہے مختلف کاموں کے بارے میں بتایا۔ سچن تنڈولکر فاؤنڈیشن ’’پریوار فاؤنڈیشن‘‘کے ساتھ ریاست میں کام کر رہا ہے ۔چوہان نے کہا کہ ریاست میں ان کے فاؤنڈیشن کی طرف سے کئے جا رہے اچھے کاموں میں ریاستی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔ جوبھی ضرورت ہو گی اس میں ضلع انتظامیہ کا تعاون دلایا جائے گا۔ حکومت ان کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ تنڈولکر سیہور ضلع کا دورہ کرنے کے بعد کل رات چیف منسٹر چوہان سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے آئے تھے ۔