تنڈولکر کو سوچھتا کا ایوارڈ

   

نئی دہلی ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ لیجنڈ سچن تنڈولکر کو آج صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے سب سے مؤثر سوچھتا ایمبسیڈر ایوارڈ سے نوازا۔ راشٹرپتی بھون کے مطابق صدر نے تنڈولکر کو گاندھی جینتی کے 150 سال کے موقع پر ’انڈیا ٹوڈے صفائی گری سمٹ ‘میں ایوارڈ دیا۔ تنڈولکر نے سوچھ بھارت مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا ہے۔