ممبئی: سچن تنڈولکر کے سیکوریٹی گارڈ نے بندوق سے گولی مارکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آج جام نگر شہر میں پیش آیا۔ 39 سالہ پرکاش کاپڑے جو کہ بھارت رتن سچن تنڈولکرکی سیکوریٹی پر مامور تھا، اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس ایس پی آرایف کا جوان بتایا گیا ہے۔ وہ چھٹی پر اپنے آبائی مقام گیا تھا۔