کراچی۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں شہریوں میں آگاہی اور احتیاطی تدابیر پھیلانے میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور کھلاڑی اپنا بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔ کرکٹر احمد شہزاد نے کورونا وائرس سے متعلق کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں دنیا سے تنہائی اختیار کر کے اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں۔ ساتھ ہی اللہ سے مدد اور گناہوں کی معافی بھی مانگی جائے۔ احمد شہزاد نے اپنے سوشل میڈیا کے پیغام میں قرآن کریم کی آیت کا ترجمہ بھی شائع کیا۔