حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک شخص تنہائی اور خوف کے عالم میں خودکشی کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ سیاوت راج کمار جو پیشہ سے ہوٹل ورکر ہریجن بستی مادھاپور کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ ملک و ریاست میں عائد لاک ڈاؤن کے بعد اس کے ساتھی اور رشتہ دار اپنے گاؤں چلے گئے تھے اور اس بات سے راج کمار پریشان تھا اورتنہائی اور لاک ڈاؤن کے سبب گھبراہٹ کا شکار ہوگیا تھا اور اس نے خوف کے عالم میں خودکشی کرلیا ۔ پولیس مادھاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔