حیدرآباد۔/30 جولائی، ( سیاست نیوز) حیدر گوڑہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 35 سالہ کے مانسا جو حیدر گوڑہ علاقہ میں رہتی تھی یہ خاتون ارون تیج نامی شخص کی بیوی بتائی گئی ہے جو شوہر سے علحدہ رہتی تھی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ چار سال سے خاتون اس کے شوہر سے الگ رہتی تھی جو خانگی ملازم بتائی گئی ہے۔ اس خاتون نے تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس نارائن گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔