تنہائی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /29 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کالاپتھر میں ایک شخص نے تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ سید سلیم جو رنمست پورہ علاقہ کے ساکن محبوب پٹیل کا بیٹا تھا ۔ اس شخص نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سید سلیم 8 ماہ قبل دوبئی سے واپس آیا تھا اور مسلسل لڑائی جھگڑوں کے سبب اس کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی اور سلیم سسرال جاکر بھی جھگڑا کرتا تھا اور اپنے بھائی بہن سے بھی جھگڑا کرتا تھا ۔ سلیم کی حرکتوں سے تنگ آکر اس کے بھائی بہن نے بھی گھر چھوڑ دیا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع