تنہائی سے دلبرداشتہ ضعیف جوڑے کی خود کشی

   

حیدرآباد۔ تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر ضعیف جوڑے نے خودکشی کرلی۔ باچو پلی پولیس کے بموجب 64 سالہ چکرورتی راجو اور اس کی بیوی 57 سالہ نرملا دیوی نے جو باچو پلی کے سجیتا اپارٹمنٹ میں تنہا رہتے تھے خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ چکرورتی راجو نے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی اور اس نے ایک خود کش نوٹ بھی تحریر کیا تھا جس میں خود کو موت کا ذمہ دار قرار دیا۔ شوہر کی خودکشی کے بعد نرملا دیوی نے بھی پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس بوئن پلی نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔