تنہا رہنے والی خاتون سے دست درازی کرنے والے شخص کو دو سال کی سزا

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست نیوز) شوہر سے دوری اور تنہا زندگی بسر کرنے والی خاتون کے ساتھ دست درازی کی کوشش کرنے والے شخص کو عدالت نے دو سال کی سزا اور دو ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ابراہیم پٹنم کی ایک عدالت نے سال 2017 ء کے مقدمہ میں آج فیصلہ سنایا ۔ یاچارم پولیس نے 28 سالہ خاتون کی شکایت پر تحقیقات کے بعد آج اس کیس میں مکمل چارشیٹ کو داخل کردیا ۔ یاچارم پولیس کے مطابق شکایت گزار خاتون شوہر سے دور اپنی والدہ کے یہاں اس کی بیٹی کے ساتھ رہتی تھی ۔ 4 ڈسمبر سال 2017 ء کے دن یہ خاتون اسکول سے اپنی لڑ کی کو لے کر مکان پہونچی اور گھر کے کام کاج میں مصروف تھی کہ 35 سالہ میگم روی زبردستی اس کے مکان میں داخل ہوگیا اور خاتون کو ا پنے قابو میں کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ خاتون نے چیخ و پکار شروع کردی ، اس دوران اس شخص نے خاتون سے دست درازی کی اور فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق اس دن صبح سے وہ شکایت گزار خاتون کو تاک رہا تھا ۔ یاچارم پولیس نے اس کیس میں آج چارشیٹ کو داخل کردیا اور عدالت نے سزا سنائی ۔