حیدرآباد : رات کے وقت تنہا مسافرین اور بس اسٹاپ پر شب بسری کرنے والوں کو لوٹنے والی ایک ٹولی کو گرفتار کرلیا گیا۔ میاں پور پولیس نے ایک کارروائی میں 21 سالہ مجاہد خان، 20 سالہ عقیل اور 21 سالہ منصور ساکنان حفیظ پیٹ میاں پور کو گرفتار کرلیا۔ 2 جولائی کی رات ایک واردات کے بعد حاصل شکایت سے پولیس چوکس ہوگئی تھی اور پولیس کو ان سارقوں کی تلاش تھی۔ پولیس نے انھیں گرفتار کرتے ہوئے 10 ہزار روپئے مالیتی اشیاء بشمول ایک سیل فون اور چاندی کی چین کو ضبط کرلیا۔ یہ ٹولی سرقہ کے لئے حملہ بھی کرتی تھی اور پولیس کی کارروائی میں جیل کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مقدمہ ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا گیا تھا۔
