تواریح اور افطار کا گھروں میں اہتمام کرنے کا مشورہ

   

کاغذنگر /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر مستقر کے ٹاون پولیس اسٹیشن میں آج یعنی 21 اپریل کے روز کاغذنگر کے تمام مساجدوں کے مسجد کمیٹی صدر اور اماموں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں تمام مساجدوں کے کمیٹی صدور سوامی ، سرکل انسپکٹر آف پولیس ڈی موہن اور سب انسپکٹر آف پولیس روی کمار بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کاغذنگر سوامی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کے پیش نظر تمام مسلمانان کو تراویح اور افطار کو اپنے اپنے گھروں میں اہتمام کرنے کا مشورہ دیا گیا کیونکہ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک مرض ہیں۔ اس لئے اس کورونا وائرس کی وباء سے احتیاطی اقدامات کیلئے مساجدوں میں زیادہ لوگ نمازیں ادا نہ کریں ۔ اپنے گھروں میں تراویح اور افطار کا اہتمام کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر کاغذنگر کے مساجدوں کے کمیٹی کے ذمہ داران موجود تھے ۔