اسلام آباد : امریکہ اور پاکستان کے درمیان توانائی کو محفوظ بنانے کے بارے میں پٹرولیم ڈویژن اسلام آباد میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی توانائی کے وسائل کی نائب وزیرجیفری پیاٹ نے امریکی وفد کی قیادت کی۔ پٹرولیم کے وزیرمملکت ڈاکٹرمصدق ملک نے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ فریقین نے توانائی کے شعبے میں اشتراک اورتحفظ توانائی کو فروغ دینے کے لئے تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات میں پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈبلوم بھی اس موقع پرموجودتھے۔