ریاض؍ منیلا: سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ریاض میں فلپائن کے وزیرتوانائی رافیل لوٹیلا نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر پٹرولیم اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد توانائی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جن شعبوں میں تعاون کیلئے اتفاق کیا گیا۔