حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست نیوز) میر پیٹ پولیس نے توجہ ہٹاکر سرقہ کرنے والے دو سارقین کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 23 سالہ سالم بن علی تمیمی ساکن سبحان ہلز بنڈلہ گوڑہ اور 19 سالہ محمد سہیل ساکن کے سی آر نگر کرشنا پور کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 4 لاکھ 10 ہزار روپئے مالیتی اشیاء بشمول 5 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق میر پیٹ ، ایل بی نگر ، اپل کے علاوہ میر پیٹ پولیس حدود میں دو وارداتیں انجام دی ۔ پولیس نے انہیں گر فتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔