توجہ ہٹاکر لوٹنے والی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد۔/13ڈسمبر، ( سیاست نیوز) توجہ ہٹاکرعوام کو لوٹنے والی ایک ٹولی کو پولیس آصف نگر نے گرفتارکرلیا۔ پولیس کے بموجب گائتری، جوتی، کوکیلا اور اس کے بھائی ایس راجو جن کا تعلق کرناٹک کے شہر بنگلور سے ہے سابق میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہوا کرتے تھے۔ اس ٹولی میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ وہ ہینڈ بیاگیج پرس وغیرہ کا سرقہ کرنے میں ملوث تھے ۔