حیدرآباد : /15 مارچ (سیاست نیوز) مارکٹ پولیس کے کرائم اسٹاف نے توجہ ہٹاکر عوام کو لوٹنے والی دو رکنی بین ریاستی ٹولی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون شریمتی دیپتی چندنا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 سالہ گویند منوج جادھو ، 51 سالہ کنیا کشن سالونکی اور اشوک کمار جادھو جن کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے شہر میں دھوکہ دے کر عوام کو ٹھگنے کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارکٹ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ اور شبہ کی بنیاد پر مذکورہ تین ملزمین کو حراست میں لیا جس کے دو ران یہ معلوم ہوا ہے کہ دونوں شہروں میں عوام کی توجہ ہٹاکر انہیں ٹھگنے کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے یہ پتہ لگایا کہ الفا ہوٹل کے قریب گرفتار کئے گئے گویند منوج جادھو اور کنہیا کشن نے شہر میں سرقے کئے ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے ہیں ۔ ب