ممبئی: مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے کھالاپور تعلقہ میں شدید بارش کے سبب ارشلواڑی گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر زندگی درہم برہم ہوگئی اور مویشیوں اور نجی املاک کو نقصان پہنچا۔ اس واقعہ میں اب تک 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 100 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ابھی بھی متعدد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔ ایسے میں انہیں ، سماجی تنظیموں، ٹرسٹوں، فاؤنڈیشنز، سی ایس آر اور مخیر حضرات سے مالی امداد اور مواد کی صورت میں ان کی مدد کرنے کے لیے ، ضلع انتظامیہ نے جمعہ کو بینک اکاؤنٹ نمبر اور پتے فراہم کیے ہیں۔ جو لوگ مالی مدد کرنا چاہتے ہیں وہ اکاؤنٹ نام:- ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ، بینک کا نام:- اسٹیٹ بینک آف انڈیا، مین برانچ، علی باغ، بینک اکاؤنٹ نمبر:- 38222872300، آئی ایف ایس سی کوڈ:- ایس بی آئی این 0000308 سب کلکٹر سندیش شرکے نے مطلع کیا ہے کہ جو لوگ مواد کی شکل میں مدد چاہتے ہیں وہ سب ڈویژنل آفیسر، کرجت اجیت نایرلے ، کھالاپور تحصیلدار ایوب تمبولی سے رابطہ کریں۔
