تومر سے اولمپک میں میڈل کی امید :سوما شیرور

   

نئی دہلی۔ مدھیہ پردیش کے نوجوان نشانہ باز ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے50 میٹر3 پوزیشن ایونٹ میں پوڈیم پر سرفہرست مقام حاصل کرنے کے لئے فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی استوان پینی پرسبقت حاصل کرنے کے لئے 462.5کا اسکور کیا۔ کسی سینئر عالمی کپ میں یہ ان کا پہلا انفرادی گولڈ میڈل تھا۔ جونیئر انڈین رائفل شوٹنگ ٹیم سے عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے ماہرکوچ سوما شیرور نے اولمپک چینل سے کہا وہ لاک ڈاؤن سے باہر آنے کے بعد سے ہر مقابلے میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے ۔شیرور نے کہا انہوں نے ٹرائلز میں 1182 اور پھر آل انڈیا یونیورسٹی چمپین شپ میں1185 شوٹنگ کی۔”ورلڈ کپ میں ان کا اسکور بہت زیادہ نہیں تھا ، لیکن کل ملاکر اسکور 50 میٹر3 پوزیشن ایونٹ میں کم تھا۔فروری میں 20 سال کا ہونے کے بعد ایشوریہ 3 پوزیشن ایونٹ میں شوٹنگ عالمی کپ جیتنے والے تاریخ کے سب سے کم عمر کے نشانہ باز بھی ہیں۔ وہ نئی دہلی ورلڈ کپ میں رائفل مقابلے میں انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ہندوستان کے واحد کھلاڑی رہے ۔ ہندوستانی شوٹروں نے نئی دہلی ورلڈ کپ میں میڈل جیتنے کا ریکارڈ بنایا۔15گولڈکے ساتھ30 میڈلس بہترین کارکردگی تھی۔