تونس سٹی /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی افریقی ملک تیونس کی دو مختلف عدالتوں نے سات ایسے جہادیوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جو سن 2015 میں ایک عجائب گھر اور ایک ساحلی علاقے پر مسلح حملوں میں شریک تھے۔ ان مقدمات میں درجنوں افراد ملوث تھے لیکن عدالتی کارروائی کی تکمیل پر سات کے علاوہ دیگر افراد کو رہا کر دیا گیا۔ جنوبی تیونسی شہر سوسہ میں چار افراد کو سیاحتی مقام پر حملے میں شریک ہونے پر عمر قید کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ سوسہ میں کیے گئے حملے میں 38 افراد مارے گئے تھے۔ مزید تین افراد کو تیونس کے دارالحکومت کی ایک عدالت نے ایک عجائب گھر پر حملے میں ملوث ہونے کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنائی۔