تونس میں مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی،2افراد ہلاک

   

تونس سٹی : تونس کے سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک مسافر ٹرین کو حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 31 افراد زخمی ہوگئے۔تونس کے ریڈیو موزایک ایف ایم کے مطابق منگل کے روز رات گئے پیش آنے والے اس حادثے میں قابس سے دارالحکومت تونس آنے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ایک مقامی ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق حادثہ میں ٹرین کا ڈرائیور اور اس کا معاون ہلاک ہوگئے جبکہ 31 افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔