حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں ایک کنونشن ہال میں جمعرات کی صبح آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا شبہ کیا جارہا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مالک نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے تقریباً 6 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ پورے کنونشن کو اپنی زد میں لے لیا۔ فائر انجنوں نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے دھواں دور دور مقامات پر بھی دکھائی دیا جس سے اطراف کے علاقوں میں دہشت پھیل گئی تھی۔ ش