توپران بلدیہ پر کانگریس کا قبضہ

   

Ferty9 Clinic

میدک۔/22 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے توپران بلدیہ پر کانگریس کا قبضہ ہوگیا۔ گذشتہ بلدی انتخابات کے موقع پر بلدیہ توپران پر بی آر ایس کا قبضہ تھا۔ گذشتہ دو ماہ سے یہاں تحریک عدم اعتماد کی کارروائیاں جاری تھیں۔ چنانچہ 21 مارچ کو توپران بلدیہ کی گورننگ باڈی کا ایک اہم اجلاس بضمن انتخاب صدرنشین و نائب صدرنشین آر ڈی او توپران مسٹر جئے چندرا ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں توپران بلدیہ کے 10 کونسلرس کے علاوہ ٹیچرس ایم ایل سی مسٹر رگھوتم ریڈی نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ یہاں کانگریس کے امیدوار کے انتخاب میں سابق رکن اسمبلی گجویل سینئر کانگریس قائد مسٹر ٹی نرسا ریڈی کا اہم کردار رہا۔ ان ہی کی کاوشوں کے بعد توپران بلدیہ بی آر ایس کے قبضہ سے نکل کر کانگریس کے ہاتھ میں آگئی۔ بحیثیت چیرپرسن کانگریس کی ایم جیوتی کرشنا کا بااتفاق آراء انتخاب عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ جناب خواجہ معین الدین بھی موجود تھے۔ بعد ازاں انتخاب آرڈی او توپران و الیکشن آفیسر جئے چندرا ریڈی نے منتخب چیرپرسن محترمہ جیوتی کو سرٹیفکیٹ عطا کیا۔