توپران بلدیہ کے ملازمین کا احتجاج

   

میدک۔/19 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) توپران بلدیہ کے بل کلکٹر مسٹر بھوپتی ریڈی شہر توپران پر امکنہ ٹیکس وصول کرنے کے دوران مقامی ایک سابق ایم پی ٹی سی نرسملو نے بھوپتی ریڈی سے بحث و تکرار کے دوران حملہ کردیا، جس پر اسٹاف بلدیہ نے کمشنر بلدیہ مسٹر معز الدین کو شکایت کرتے ہوئے حملہ آور نرسملو کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ کے عام ہونے پر میدک بلدیہ کے اسٹاف نے بھی کمشنر بلدیہ مسٹر سری ہری کی قیادت میں وقفہ ظہرانہ کے دوران بلدیہ میدک پر سیاہ بیاچس لگاکر احتجاج کیا اور حملہ آور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔