تعمیراتی کاموں میں سست روی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ گڈا آفیسر متیم ریڈی کا بیان
میدک : ضلع کلکٹر میدک مسٹر ایس ہریش نے ( گڈا ) گجویل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے اسپیشل آفیسر مسٹر متیم ریڈی کے ہمراہ ضلع میدک کے ٹاؤن توپران کا دورہ کرتے ہوئے وہاں زیرتعمیر ویج اور نان ویج مارکٹ ، شمشان گھاٹ ، گرین مارکٹ اور میونسپل دفتر کی عمارت کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ توپران ضلع میدک میں واقع ہے لیکن توپران حلقہ اسمبلی گجویل اسمبلی حلقہ میں شامل ہے جس کی نمائندگی ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر کرتے ہیں اس لئے یہاں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے فوقیت دی جاتی ہے ۔ خصوصی طورپر ترقیاتی کاموں کو قومی اور معیاری انداز میں عمل میں لانے کیلئے وزیراعلیٰ کے سی آر نے تجویل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی
(GADA)
کا احیاء عمل میں لایا ہے ۔ ضلع کلکٹر نے GADA عہدیداروں سے کہا کہ تمام ترقیاتی کام جنگی پیمانے پر عمل میں لائے جائیں اور تمام کام معیاری ہوں ۔ انھوں نے گڈا عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ جلداز جلد تمام ترقیاتی کاموں کو افتتاحی شکل میں لانا ہوگا ۔ ان کے ہمراہ پنچایت راج ایگزیکٹیو انجینئر رامچندر ریڈی بھی موجود تھے ۔
