توپران میں کسانوں نے دھان نذر آتش کردیا

   

میدک۔/19 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے توپران بلدی حدود میں کسانوں نے سڑک پردھان جلاتے ہوئے توپران کے سبھاش ایکس وے پر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق یہاں کے کسانوں نے محکمہ امداد باہمی کے تحت قائم کردہ دھان خریدی مرکز پر دھان لاکر 20 دن سے زیادہ عرصہ ہوا لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔ یہاں سے دھان منتقل کرنے کی مانگ کرتے ہوئے برہم کسانوں نے دھان منتقل کرنے کیلئے لاریوں کا انتظام کرنے کیلئے تحصیلدار سے رجوع ہوئے جس پر تحصیلدار نے غیرغلط الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ میں اس معاملہ میں کچھ نہیں کرسکتی ، جائیں کسی کے پاس۔ تحصیلدار کے رویہ کو لیکر کسانوں نے اس طرح کا اقدام کیا۔ بعد ازاں دیگر عہدیداروں کے سمجھانے پر کسانوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔ برہم کسانوں نے تحصیلدار کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔