توہین رسالتؐ کے ملزم کی 18 سال بعد رہائی

   

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں توہین رسالتؐ معاملہ میں قصوروار پائے گئے ایک ملزم کو جو گذشتہ 18 سال سے جیل کی سزء کاٹ رہا تھا، بالآخر ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر رہا کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کی تین رکنی جج کی ایک بنچ نے جس کی قیادت جسٹس سجاد علی شاہ کررہے تھے، چہارشنبہ کو ملزم وجیہہ الحسن کو توہین رسالتؐ معاملہ سے بری کردیا گیا۔ انگریزی اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی۔ 1999ء میں ملزم کے خلاف توہین رسالتؐ کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ تعزیرات پاکستان کے مطابق توہین رسالتؐ کے ملزم کو یا تو عمرقید یا پھر سزائے موت دی جاتی ہے۔