توہین عدالت معاملے میں وجے مالیا کے خلاف سماعت ملتوی، اب سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے ہوگی سماعت

   

سپریم کورٹ نے مفرور تاجر وجے مالیا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت فی الحال ملتوی کر دی ہے۔اب عدالت اس معاملے پر اگلے ہفتے سماعت کرے گی۔ پچھلی سماعت میں سپریم کورٹ نے وجے مالیا کو جواب دینے کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا تھا کہ مالیا کی غیر موجودگی میں ہی سزا کے معاملے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اگر مالیا اپنا کیس پیش نہیں کرتے ہیں تو عدالت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آگے بڑھے گی۔ اس سے پہلے 10 فروری کو سپریم کورٹ نے وجے مالیا کو جواب دینے کا آخری موقع دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مالیا عدالت کی ہدایات کا جواب دینے کے لیے آزاد ہیں ورنہ مالیا کی غیر موجودگی میں سزا کے معاملے پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر مالیا اپنا فریق نہیں پیش کرتے ہیں تو عدالت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کارروائی پر غور کرے گی۔