توہین مذہب کے مرتکب یونیورسٹی ٹیچر کی رہائی کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن /21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے 21 سے 24 جولائی تک دورہ واشنگٹن سے ایک روز قبل امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اسلام آمد پر زور دیا ہے کہ وہ توہین مذہب کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی ٹیچر جنید حفیظ کو رہا کرے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں مذہبی ا?زادی سمٹ سے خطاب میں مائیک پینس نے ارٹریا، موریطانیا، پاکستان اور سعودی عرب میں مذہبی مخالفین کے حراست میں ہونے پر روشنی ڈالی۔انہوں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلاگر ریف باداوی کو رہا کرے، جنہیں مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں 2014 میں 10 سال جیل کی سزا دی گئی تھی۔ ساتھ ہی امریکی نائب صدر نے سمٹ میں آئے دنیا بھر سے سیکڑوں وفد کی موجودگی میں کہا کہ پاکستان میں پروفیسر جنید حفیظ توہین مذہب کے غیرتصدیق شدہ الزامات پر قید تنہائی میں ہیں جبکہ سعودی عرب میں بلاگر ریف باداوی الیکٹرانک ذرائع کے ذریعے اسلام پر تنقید کرنے کے مبینہ جرم کے لیے جیل میں موجود ہے۔ مائیک پینس نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر میانمار، چین، ایران اور وینزویلا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

افغانستان میں فضائی حملہ، 10افراد ہلاک
کابل/21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے صوبہ بادغیس میں فضائی حملے کے دوران 10افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بدغیس میں 2فضائی حملے کیے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندھار کے جنوب میں بھی فضائی کارروائی کی گئی جس میں 32 طالبان مارے گئے اور 18زخمی ہوئے۔قندھار پولیس چیف میجر جنرل تادین کے مطابق بدغیس اور قندھار میں فضائی حملے غیر ملکی افواج نے کیے اور طالبان کے ساتھ متعدد شہری بھی مارے گئے۔