تو راہل گاندھی کو کانگریس سے نکالیں کھرگے”: بی جے پی نے کانگریس صدر کو کیا چیلنج

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کے روز اروناچل پردیش میں چینی فوجیوں کے ذریعہ ہندوستانی فوجیوں کی پٹائی کے بارے میں ان کے تبصرے پر راہل گاندھی پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ کانگریس کو انہیں فوری طور پر پارٹی سے نکال دینا چاہئے۔ بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ اگر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے ’’دور سے کام نہیں کرتے‘‘ اور اگر اپوزیشن پارٹی ملک کے ساتھ کھڑی ہے تو راہل کو ان کے تبصروں کے لئے نکال دیا جانا چاہئے جس نے ’’ہندوستان کی توہین‘‘ کی ہے اور اس کے حوصلے کو توڑا ہے۔راہل نے جمعہ کو جے پور میں اپنی “بھارت جوڈو یاترا” کے دوران دعوی کیا تھا کہ چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے جب کہ حکومت سو رہی ہے اور خطرے کو “نظر انداز” کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔