سینئر صحافی جلیل ازہر کی خدمات پر تہنیتی منظوم کلام کی پیشکشی
نرمل ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل علماء وحفاظ یوتھ بورڈ ضلع نرمل کے جنرل سکریٹری طبیب مولانا راشد خان قاسمی کے بموجب آج دفتر سیاست پر روزنامہ سیاست کے سینئر صحافی جناب جلیل ازہر کی 38.سالہ بے لوث صحافتی خدمات پر آل علماء وحفاظ یوتھ بورڈ ضلع نرمل کی جانب سے مولانا امتیاز خان مفتاحی ماہر نقشبندی کا تہنیتی منظوم کلام کا اعزازی طغری جناب جلیل ازہر ص کی خدمت میں پیش کیا گیا۔آل علماء بورڈ کے صدر مولانا مذکر نے کہاکہ روزنامہ سیاست میں جلیل ازہر ص کی خدمات لائق تحسین وقابل ستائش ہے آپ کے قلم سے نکلنے والی تحریر بڑے ذوق وشوق سے پڑھی جاتی ہے ۔آل علماء بورڈ کے نائب صدر مولانا کلیم حسامی نے کہا کہ روزنامہ سیاست کے لئے جلیل ازہر ص کی خدمات کا باب بڑا وسیع ہے ۔مفتی منظور قاسمی نے کہاکہ روزنامہ سیاست تحریک ادب کا قافلہ سالار رہا ہے۔صوفی حافظ وجاہت حسین نے بھی سیاست کی خدمات کو سراہا ہے۔اس موقع پر شہر نرمل کے عالم دین مولانا مفتی امتیاز مفتاحی نقشبندی۔المعروف ماہر نرملی ص کے علاوہ شہر نرمل کے معزز لوگ بھی موجودتھے۔