استنبول : قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی تْرکی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق استنبول میں ہونے والی ملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی۔ مذاکرات میں ترکی اور قطر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے، تعاون کے نئے مواقع، کورونا کے خلاف جدوجہد اور علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا گیا۔ خیال رہے کہ ترکی اور قطر اس وقت خطے میں مضبوط ترین حلیف ہیں۔ دونوں ممالک سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں بھی بھرپور تعاون کررہے ہیں۔
