تْرک وزیر خارجہ کی لیبیا اور مالٹا کے ہم منصبوں سے ملاقات

   

انقرہ : ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں لیبیا اور مالٹا کے ہم منصبوں کے ساتھ اجلاس کیا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ لیبیا کی وزیر خارجہ نجلہ منغوش اور مالٹا کے وزیر خارجہ ایوارسٹ بارتولو کے ساتھ اجلاس میں لیبیا کی مدد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیبیا میں امن و استحکام اور تعمیر نو کے حوالے سے ہمارا تعاون جاری رہے گا، جب کہ غیر قانونی ہجرت کے خلاف کوششوں سمیت بحیرہ روم میں سلامتی و تحفظ کو مستقل بنانے کے لیے بھی تعاون برقرار رکھا جائے گا۔